Posts

Showing posts from May, 2017

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی .”وفا ہے ذات عورت کی“

Image
وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی ”وفا ہے ذات عورت کی“ مگر جو مرد ہوتے ہیں بہت بےدرد ہوتے ہیں کسی بھنورے کی صورت گُل کی خوشبو لُوٹ جاتے ہیں سنو! تم کو میری قسم ہے روایت توڑ دینا تم نہ تنہا چھوڑ کے جانا نہ دل یہ توڑ کے جانا مگر پھر یوں ہوا محسن مجھے انجان رستے پر اکیلا چھوڑ کر اُس نے میرا دل توڑ کر اُس نے محبت چھوڑ دی اُس نے ”وفا ہے ذات عورت کی“ روایت توڑ دی اُس نے آواز : عدیم بخار

wo ik shaks janti ho tum l وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟ l by Adeem Bukhari

Image
وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟ وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟ _____________________________________________________ جس کی آنکھ میں ، نمی سی تھی , جسکا چہرہ ، ملول رہتا تھا وہی ، جو ... بے توجہی کے سبب ہمیشہ ____ "بے اصول رہتا تھا" وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟ "وہ" ..... جسے نیند بہت پیاری تھی .... "وہ" ..... جو ایک خواب کے اثر میں تھا .... "وہ" .... جو لا علم رہا منزل سے .... "وہی" .... جو عمر بھر سفر میں تھا .... وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟ جس نے خوشبو کی تمنا کی تھی ، اور ... روندھے گلاب پاے تھے جس نے ، اپنی ہی نیکیوں کے سبب ، رفتہ رفتہ .... عذاب پاے تھے "وہ اک شخص" ...... جانتی ہو تم ....؟ وہ جس کا دین ، بس محبت تھا ، وہ جس کا ایمان .... وفائیں تھیں وہ ... جس کی سوچ بھی پریشان تھی ، وہ جس کے لب پر فقط دعائیں تھیں وہی ، الجھی ہوئی .... "بے چین سی باتوں والا" محبتوں سے .... ڈر گیا کل شب ہجر کے دکھ کو سہتے سہتے ، وہ شخص مر گیا _____ کل شب آؤ .... اب لاش اٹھاؤ اس کی ، وہ جو "تیرے اثر میں رہتا